Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسموگ متاثرہ علاقوں میں جمعہ سے نیا لاک ڈاؤن، 29 نومبر کو مصنوعی بارش برسانے کا اعلان

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں سموگ کے تدارک کیلئے اہم فیصلے
شائع 23 نومبر 2023 02:29pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں اسموگ کے تدارک کیلئے اہم فیصلے کر لیے گئے۔ 29 نومبر کو مصنوعی بارش برسائی جائے گی۔

نگراں وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور سمیت 10 اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔

جمعے اور ہفتے کو مارکیٹیں تین بجے کے بعد کھلیں گی، اتوار کو صبح سے شام پانچ بجے تک مال روڈ صرف سائیکلنگ کے لئے کھلی ہوگی۔

اجلاس میں تدارک سموگ کیلئے اہم فیصلے کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور سمیت 10 اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسموگ سے بچنے کے لئے ماسک کا استعمال ضرور کریں، تیاری کر رہے ہیں اور ممکن ہوا تو مصنوعی بارش کا اقدام بھی اٹھایا جائے گا۔

مصنوعی بارش کے حوالےسے نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ 29 نومبر کو لاہور والی سائیڈ پر اگر بادل آئے اور سازگار ہوئے تو ہم کوشش کریں گے کہ مصنوعی بارش کریں لیکن اس کے لیے ابھی اہم بہت پیچھے ہیں۔

مزید پڑھیں

پنجاب اسموگ پر اجلاس طلب، گھر سے کام، سائیکل لین اور گاڑیوں پر پابندی کی تجاویز

موٹرسائیکل رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکومتی اعلان

اسموگ متاثرہ علاقوں میں قوتِ مدافعت بڑھانے کیلئے کیا کھائیں

انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی بارش کے لیے بہت محنت کرنا پڑے گی، اس کے لیے ایک مخصوص قسم کے بادل چاہئیں جس کے بعد ہی آپ بارش برسا کر سکتے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ طلبہ کو 10 ہزار الیکٹرک بائیکس فراہم کریں گے، اسموگ کے تدارک کیلئے لاہور میں ٹاور لگائے جائیں گے۔

smog

Lahore smog

Moshin Naqvi

CARETAKER CM PUNJAB

punjab smog

LAHORE SMOG TODAY

LAHORE POLLUTED CITY