Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

کندھ کوٹ: کچے میں پولیس اوررینجرزکا مشترکہ آپریشن، 3 ڈاکو گرفتار

پولیس اور رینجرز نے ڈاکوؤں کے درجنوں ٹھکانے نذر آتش کردیئے
شائع 23 نومبر 2023 10:45am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

درانی مہر کچے میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں 3 ڈاکو گرفتار ہوگئے، جب کہ ڈاکوؤں کے درجنوں ٹھکانے نذر آتش کردیے گئے۔

کندھ کوٹ میں درانی مہر کچے میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے، جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ڈاکوؤں کے درجنوں ٹھکانے نذر آتش کر دیے۔

Kacha Area

kacha operation

Kacha Robbers