Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد

اداکار کی آج چالیسویں برسی منائی جارہی ہے
شائع 23 نومبر 2023 01:09am

پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو اور معروف اداکار وحید مراد کی 40ویں برسی آج منائی جارہی ہے اس حوالے سے آرٹس کونسل کراچی میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔

پاکستانی فلم اولاد میں سپورٹنگ کردار سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والے وحید مراد نے 124 فلموں میں کام کیا جن میں آٹھ پنجابی اور ایک پشتو فلم بھی شامل ہے۔

سن 1966میں وحید مراد نے پہلی دفعہ اپنی پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ارمان میں کام کیا، اس فلم نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔برصغیر میں دلیپ کمار کے بعد وہ دوسرے اداکار تھے جو نوجوان نسل میں بے حد مقبول ہوئے۔

تیئس نومبر 1983 دنیا سے رخصت ہونے والے اداکار کی یاد میں ایک خوبصورت میوزیکل شام وحید مراد کے نام کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں متعدد فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے اداکار کو خراج تحسین پیش کیا ۔

برصغیر میں دلیپ کمار کے بعد وحید مراد وہ واحد ہیرو تھے جن کے ہیراسٹائل اور ملبوسات کی نقل کی گئی۔

شاندار فنی خدمات پر وحید مراد کو ستارہ امتیاز، نگار، گریجویٹ، نیشنل مصور سمیت دیگر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

Waheed murad