Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

وبائی مرض کے پھوٹنے کے بعد کے حالات پر مبنی تھیٹر پلے دی وائٹ پلگ

تھیٹر پلےماضی کے معروف رائٹر کارل چپک کے تھیٹر سے ماخوذ ہے
شائع 23 نومبر 2023 01:02am
Theater play ”The White Plug“ based on situation after outbreak of pandemic - Aaj News

وبائی مرض کے پھوٹنے کے بعد کے حالات پر مبنی تھیٹر پلے دی وائٹ پلگ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کردیا گیا

اردو زبان میں پیش کیا گیا تھیٹر پلے دی وائٹ پلگ، ماضی کے معروف رائٹر کارل چپک کے تھیٹر سے ماخوذ ہے۔

مہر جعفری کی ہدایت کاری میں بنائے گئے تھیٹر کی کہانی ایک وبائی مرض کے پھوٹنے کے بعد کے حالات پر مبنی ہے۔

معروف اداکارہ ثمینہ احمد بھی تھیٹر دیکھنے آئیں، انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ کیلئے ضروری ہے کہ وہ مسائل پر مبنی کردار ادا کرے ۔

فنکاروں کی جاندار اداکارہ نے شائقین سے خوب داد وصول کی۔

تھیٹر کی کہانی میں طبی ماہرین کی لالچ،انسانی ہمدردی اور مریضوں کے ساتھ رویے کرداروں میں ڈھالا گیا ہے۔

Theatre