Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ملاقات کی اندرونی کہانی، ن لیگ کے مطالبے پر ایم کیو ایم حیران

دونوں جماعتوں کے کراچی پر دعوے
شائع 22 نومبر 2023 06:58pm

بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ملاقات میں دونوں ہی جماعتوں نے کراچی پر اپنے اپنے دعوے کئے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم واضح طور پر نواز شریف کو وزیراعظم بنانے کی حامی ہے، جس کے بدلے میں ایم کیو ایم رہنماؤں نے ن لیگ سے غیرمشروط حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں کراچی کی دوسری بڑی جماعت بن کرسامنے آئی تھی۔

ن لیگ نے مطالبہ کیا کہ ہمیں کم سے کم دس قومی اسملبی کی نشستوں پر ایم کیو ایم کی حمایت چاہئے۔

ن لیگ کے مطالبے پر ایم کیو ایم وفد نے حیرانی کا اظہار کیا، نلیگ نے کہا کہ کراچی میں حمایت کے بدلے ہم پورے پنجاب اور مرکز میں حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔

ایم کیوایم وفد نے مطالبہ کیا کہ بات چیت بھی ن لیگ کی خواہش پر شروع ہوئی تو ن لیگ فراخ دلی کامظاہرہ کرے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے بلدیہ، ملیر، کورنگی اور گلستان جوہر کے علاقوں میں حمایت مانگی۔

ایم کیو ایم وفد نے وعدہ کیا کہ آپ کی آج کی باتیں رابطہ کمیٹی و ذمہ داران کے آگے رکھیں گے۔

دونوں فریقین میں جلد دوبارہ ملاقات کرنے پر اتفاق ہوا اور طے پایا کہ معاملات طہ ہونے تک میڈیا کو کچھ نہ بتایا جائے۔

Election

MQM Pakistan

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024