Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرگودھا میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

کمرے کی چھت پر گنجائش سے زیادہ اینٹیں رکھی ہوئی تھیں، ریسکیو
شائع 22 نومبر 2023 01:38pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سیدوانہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کی چار خواتین جاں بحق اور ایک مرد شدید زخمی ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ چھت پر گنجائش سے زیادہ اینٹیں رکھی ہوئی تھیں۔

سرگودھا کے علاقہ سیدوانہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ارو لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق چھت گرنے کے واقعہ میں مینا فاطمہ، حرم فاطمہ، حفظہ بی بی اور معراج فاطمہ جاں بحق ہوئیں، جب کہ محمد سلیم شدید زخمی ہوا۔ جس کی حالت تشویشناک ہے، اسے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر والوں نے کمرے کی چھت پر آوور لوڈنگ (گنجائش سے زیادہ) اینٹیں رکھی ہوئی تھیں، جس کے باعث گاڈر اور ٹی آر وزن برداشت نہ کر سکے اور چھت گر گئی، چھت کا ملبہ ہٹانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

Roof Collapse

Punjab police

rescue 1122