Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ میں ساحر علی بگا کی شاندار پرفارمنس

ر لیگ کا سیزن تھری یکم تا 16 دسمبر 2023 کراچی میں کھیلا جائے گا
Karachi: Tape ball premier league players players drafting - Aaj News

کراچی میں ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی جہاں لیگ میں 8 ٹیموں کی فرنچائز کے کھلاڑیوں کا چناؤ کیا گیا، ساحر علی بگا نے اپنی شاندار پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کا سیزن تھری کی پلیئر ڈرافٹ اور ٹرافائی کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، کونسل جنرل متحدہ عرب امارات اور سابق کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔

ٹرافائی کی رونمائی کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی ٹیپ بال پریمئیر لیگ کا انعقاد خوش آئند عمل قرار دیا انہوں نے کہا کہ ٹیپ بال کراچی میں کرکٹ کا چہرہ ہے۔

گورنر سندھ نے ٹیپ بال پریمیئر لیگ کے حوالے سے کہا کہ امید ہے کہ یہ لیگ نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے اہم ثابت ہوگی۔ صوبہ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہرممکن تعاون جاری رہے گا۔

تقریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا آغاز بھی شہر کراچی سے ہوا تھا، ٹیپ بال کرکٹ تیزی سے مقبولیت کے منازل طے کررہی ہے۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ کراچی سے ایجاد ہونے والی اس طرز کی کرکٹ اب ملک بھر میں کھیلی جارہی ہے۔

جاوید میانداد قومی ٹیم کو پرفامنس بہتر کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے لئے باہر کے کوچز لگانا سینئر کرکٹرز کی توہین ہے کوچز اور کھلاڑیوں کے درمیان عمر کا فرق ہونا چاہیے، عمر کا فرق نہیں ہوگا تو عزت بھی نہیں ہوگی۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کے ٹیم میں ہوتے ہوئے شان مسعود کو کپتان بنانے کا فیصلہ مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شان مسعود کو ابھی پرفارم کرنے کا موقع دینا چاہیے۔

تقریب میں گلوکار ساحر علی بگا نے نہ صرف لیگ کا انتھم سانگ پیش کیا بلکہ قومی نغمہ گاکر شائقین میں جوش بھی پیدا کیا، آج ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ٹیلنٹ ضیاع نہیں ہونا چاہیئے۔

کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کا سیزن تھری یکم تا 16 دسمبر 2023 کراچی میں کھیلا جائے گا۔

TAPE BALL PREMIRE LEAGUE

KTPL