Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی بی آر ٹی منصوبہ مزید دو سال کیلئے تاخیر کا شکار ہوگیا

منصوبے کو جون 2024 کو مکمل ہونا تھا، لیکن متعدد مسائل کی وجہ سے منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔
شائع 21 نومبر 2023 04:39pm

وفاق کی جانب سے سندھ کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض کی منظوری نہ دیے جانے کے باعث کراچی میں 26 کلومیٹر طویل بی آرٹی کا کام سست رفتاری کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق بی آر ٹی منصوبے میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے، اب یہ منصوبہ مزید دو سال کے لئے تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بینک نے 10 نومبر 2023 کا وقت دیا تھا۔

ڈالرز کی قیمتیں بڑھنے سے ٹھیکیداروں نے کام کی رقم بڑھانے کی درخواست کی تھی،جس کے بعد حکومت سندھ نے بینک کو 60 ملین ڈالر مزید دینے کیلئے مذاکرات کئے، ایشین بینک نے درخواست قبول کرتےہوئے مزید رقم دینے کی منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل نہیں ہو پائے گا، منصوبے کو جون 2024 کو مکمل ہونا تھا، لیکن متعدد مسائل کی وجہ سے منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔

اس منصوبے میں 29 اسٹیشنز، دو ڈپو تعمیر کعنے ہیں اور ہائیبرڈ سی این جی بسیں خریدنی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم اور کرایوں کے طریقہ کار کی منصوبہ بندی کرنی ہے۔

Asian Development Bank

BRT Karachi