Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیمر گرہ کے 65 سالہ دلاور خان نے پہلی جماعت میں داخلہ لے لیا

بچپن میں خواہش تھی کہ تعلیم حاصل کروں لیکن ادھوری خواہش اب پوری کرنے کا تہیہ کیا، دلاور خان
شائع 20 نومبر 2023 09:54pm

تیمر گرہ کے 65 سالہ دلاور خان نے منفرد مثال قائم کرتے ہوئے حصول تعلیم کیلئے گورنمنٹ پرائمری اسکول خونگئی میں پہلی جماعت میں داخلہ لے لیا۔

دلاور خان صبح سکول بروقت پہنچ کر کلاس فیلوز کے ساتھ پڑھائی میں مشغل ہو جاتے ہیں۔

دلاور خان کا کہنا ہے کہ تنگدستی اور افلاس کی وجہ سے لڑکپن میں محنت مزدوری شروع کی، کم عمری میں گھر کا واحد کفیل تھا، محنت مزدور کرتے کرتے عمر گزر گئی۔

دلاور خان نے آج نیوز کو بتایا دور حاضر میں تعلیم کے بغیر زندگی بے معنیٰ ہے۔ بچپن میں خواہش تھی کہ تعلیم حاصل کروں لیکن ادھوری خواہش اب پوری کرنے کا تہیہ کرلیا ہے۔

دلاور خان کہتے ہیں کہ تعلیم حاصل کرکے معاشرے کے لئے خیر کا پیغام دینا مقصد ہے۔

دلاور خان کے کلاس ٹیچر کا کہنا ہے کہ وہ صبح سویرے بروقت کلاس پہنچ جاتے ہیں اورپڑھائی لکھائی میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔