Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے شوبز اسٹارز ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

فلم اسٹار ارباز خان کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پر نوٹس جاری
شائع 20 نومبر 2023 08:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے شوبز اسٹارز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریڈار پر آگئے۔

ایف بی آر نے فلم اسٹار ارباز خان کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پر نوٹس جاری کردیا، ارباز خان ایف بی آر میں عارف خان کے نام سے رجسٹرڈ ہیں۔

ایف بی آر نے مالی سال 2023 کا گوشوارہ اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر گلبرگ فائیو میں ان کی رہائش پر نوٹس بھجوایا۔

ایف بی آر نے فلم اسٹار ارباز خان کو انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی کا بھی عندیہ دے دیا۔

ڈیسک اسکروٹنی ایکسرسائز میں اربوں روپے کے ٹیکس میں تضاد

دوسری جانب پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ڈیسک اسکروٹنی ایکسرسائز میں اربوں روپے کے ٹیکس میں تضاد سامنے آ گیا۔

ترجمان پنجاب یونیو اتھارٹی کے مطابق درجنوں کمپنیوں کا واجب ادا ٹیکس قومی خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پبلک و پرائیویٹ کمپنیوں کو دی جانے والے سروسز پر ٹیکس ود ہولڈ کیا گیا تاہم کمپنیوں کی جانب سے حاصل کردہ سروسز پر اصل ٹیکس ظاہر نہیں کیا گیا۔

پنجاب یونیو اتھارٹی کی جانب سے کمپنیوں کو ری کنسلیشن کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا گیا تھا جبکہ ری کنسلیشن کے ذریعے کمپنیوں کو اپنا ریکارڈ چیک کرنے کے لیے وقت فراہم کیا گیا۔

اسلام آباد

FBR

Pakistani Showbiz

showbiz celebrities

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Income tax returns

arbaz khan

film star