Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: مائی کلاچی روڈ پر بس الٹ گئی، 7 افراد زخمی

حادثے کے وقت بس کی رفتار کافی زیادہ تھی۔
شائع 20 نومبر 2023 06:29pm

کراچی کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر واقع ریلوے پھاٹک کے قریب بس الٹنے سے خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے، حادثہ بس کی ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔

ڈاکس تھانے کی حدود مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب مسافر بس امریکن ایمبیسی سے بوٹ بیسن کی طرف جارہی تھی کے اچانک ٹائر راڈ ٹوٹنے سے الٹ گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت بس کی رفتار کافی زیادہ تھی۔

حادثے کے باعث خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت 25 سالہ زیبا، 50 سالہ ناہید، مریم، خدیجہ، 60 سالہ فاطمہ بی بی، 28 سالہ اویس اور 50 سالہ باشا کے ناموں سے کی گئی۔

حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا، بس کو کرین کی مدد سے سڑک سے ہٹا لیا گیا ہے۔

karachi

Bus Accidents