Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق صوبائی وزیر ملک محمد خان احاطہ عدالت سے گرفتار

سابق صوبائی وزیر کے خلاف 9 مئی کے واقعات میں مقدمہ درج ہے
شائع 20 نومبر 2023 03:59pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر محمد خان وزیر کو پولیس نے ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا، ان کے خلاف 9 مئی کے واقعات میں مقدمہ درج ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت بنوں میں 9 مئی واقعات کے الزام میں سابق صوبائی وزیرملک شاہ محمدخان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے شاہ محمد خان کی درخواست ضمانت خارج کردی، جس کے بعد پولیس نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے شاہ محمد خان کو گرفتار کرکے تھانہ کینٹ منتقل کردیا ہے۔

PTI Leaders arrested

Former Provincial Minister Malik Shah Mohammad Khan