Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں میں ابابیل فورس کے اہلکاروں پر حملہ، ایک جوان شہید، ایک زخمی

شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
شائع 19 نومبر 2023 11:49pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

بنوں میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ابابیل فورس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حملہ منڈان پارک کے قریب ہوا، موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ہوتے ہوئے پولیس کی ایک بندوق بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق کانسٹیبل کی شناخت اقرار کے نام سے ہوئی ہے، جس کی نمازہ جنازہ بناوں پولیس لائن میں ادا کردی گئی ہے۔

نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر، کمشنر بنوں اور فوجی افسران شریک ہوئے۔

جبکہ زخمی اہلکار کی شناخت شفیع الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کو اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے پشاور روانہ کردیا گیا۔

پولیس نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تھانوں کو سڑکوں پر ناکہ بندیاں کرنے کی ہدایت جاری کردی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔

firing

Banu

Ababeel Force