Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کی وکٹ گرا دی

ایم کیو ایم کے سابق رہنما وسیم قریشی پیپلزپارٹی میں شامل
شائع 19 نومبر 2023 11:11pm
فوٹو فائل ــ فیس بک/کاشف عدنان
فوٹو فائل ــ فیس بک/کاشف عدنان

پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کی وکٹ گرا دی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما وسیم قریشی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

وسیم قریشی نارتھ کراچی سے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔ وسیم قریشی نے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم، ناصرشاہ، مرتضی وہاب کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے ضلع سینٹرل جلسے میں شرکت کی۔

وسیم قریشی نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ میں چھتیس سال پرانی ایم کیو ایم سے رفاقت چھوڑ کر یہاں آیا ہوں۔ موجودہ ایم کیو ایم میں میرا کام کرنے کا دل نہیں چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں :

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، علی نواز اعوان اور آصف نکئی بھی خان کا ساتھ چھوڑ گئے

الیکشن کمیشن پراعتماد ہے، انتخابات شفاف ہوں گے، آصف زرداری

انھوں نے کہا کہ اس ایم کیو ایم میں ایک نہیں بہت فیصلے کرنے والے لوگ ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو دیوار گر جائے گی اگر پارٹی سے سینئر رہنماؤں کو نکال دیا جائے گا تو دیوار گر جائے گی، ڈسٹرکٹ سینٹرل سے دیوار کی پہلی اینٹ گر چکی ہے۔

MQM Pakistan

Pakistan Politics

Pakistan People's Party (PPP)

Waseem Qureshi