Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’الیکشن لڑنا کسی بھی وکیل کا ذاتی فعل ہے‘ لاہور بار ایسوسی ایشن کا اظہار لاتعلقی

لاہور بار اپنے پلیٹ فارم سے ایسے وکلاء کے سیاسی فیصلے یا عمل کی ذمہ دار نہیں ہے، وضاحت
شائع 18 نومبر 2023 10:54pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کے کسی بھی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے پر وکلاء برادری سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور بار کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن کسی سیاسی جماعت کی حمایت کرتی ہے اور نہ ہی کسی جماعت کیخلاف کوئی عزائم ہیں۔

لاہور بار ایسوسی ایشن نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تمام وکلاء بلا کسی تفریق ہمارے لئے محترم ہیں، اگر کوئی وکیل کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہے تو وہ اس کا ذاتی فعل ہے۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ لاہور بار کسی کے سیاسی طور پر کئے گئے قول و فعل کی حمایت نہ کرتی ہے اور نہ کرے گی، کسی بھی جماعت سے منسلک وکلاء اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے مطابق بار کسی بھی وکیل کے فیصلوں کی تائید نہیں کرتی۔ کوئی بھی وکیل کسی بھی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے اور سیاسی معاملات میں آزاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

عام انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری، صدر اور الیکشن کمیشن کا تنازع غیر ضروری طور پر سپریم کورٹ لایا گیا، حکمنامہ

پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف وکلا کی ہڑتال

عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ الیکشن لڑنا کسی بھی وکیل کا ذاتی فعل ہے، لاہور بار اپنے پلیٹ فارم سے ایسے وکلاء کے سیاسی فیصلے یا عمل کی ذمہ دار نہیں ہے۔

Lawyers

Pakistan Politics

Election 2024