Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: انجینئر کے قتل کی تحقیقات میں ڈرامائی موڑ، گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم کا جان لیوا اقدام

مقتول کا قریبی دوست اور پارٹنر ہی سفاک قاتل نکلا، پولیس
شائع 18 نومبر 2023 09:50pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کے علاقے سچل سرسید چوک کے قریب بائیو مکینکل انجینئر صہیب کے قتل میں ڈرامائی موڑ آگیا ہے، مقتول کا قریبی دوست اور پارٹنر ہی سفاک قاتل نکلا ہے۔

سچل پولیس نے قاتل کی گرفتار کیلئے سومار گوٹھ میں ملزم کے گھر چھاپا مارا، اس دوران ملزم نے کمرے میں خود کو بند کرکے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم عاصم، انجینئر صہیب کا دوست تھا اور دونوں میں دو سے تین کروڑ روپے کے لین دین کا تنازع تھا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ عاصم قتل کرکے گاڑی لے گیا تھا، مقتول صہیب کی کار بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 15 نومبر کو سچل کے علاقے میں والدین کے اکلوتے بیٹے بائیو مکینیکل انجینئر صہیب ناصر کو قتل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

مفتی عبدالقیوم کی ٹارگٹ کلنگ میں پولیس کا انٹیلی جنس افسر گرفتار

کراچی: نوجوان کا قتل ٹارگٹ کلنگ یا ڈکیتی مزاحمت

کراچی : بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشتگرد گرفتار

ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ مسلح ڈکیتوں نے مزاحمت پر صہیب نامی نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موبائل، پیسے اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

karachi

Target Killing

Karachi Police

Karachi Street Crimes