Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان کی ثقافت کی الگ الگ کہانیاں بیان کرتی تصویریں

کراچی میں آرٹسٹ اکرم دوست بلوچ کے فن پاروں کی نمائش
شائع 18 نومبر 2023 08:35pm
Exhibition of artworks of artist Akram Baloch from Karachi - Aaj news

کراچی میں آرٹسٹ اکرم دوست بلوچ کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں رکھا ہر فن پارہ بلوچ ثقافت کی عکاسی کر رہا تھا۔

شہر قائد کی مقامی آرٹ گیلری میں اکرم دوست بلوچ کے چالیس سے زائد فن پارے پیش کیے گئے۔

فن پارے دیکھ کر ایسا لگا جیسے بلوچستان کی حسین تاریخ اور رنگوں کے خوبصورت امتزاج نے کینوس میں زندگی بھر دی ہو۔

نمائش میں موجود شرکاء نے آرٹسٹ اکرم دوست کے فن پاروں کی تعریف کی۔

 کراچی: آرٹ گیلری میں آرٹسٹ اکرم دوست بلوچ کے فن پاروں کی نمائش۔ تصویر بذریعہ مصنف
کراچی: آرٹ گیلری میں آرٹسٹ اکرم دوست بلوچ کے فن پاروں کی نمائش۔ تصویر بذریعہ مصنف

آج نیوز سے گفتگو میں شہریوں کا کہنا تھا کہ فن پارے آرٹسٹ کی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

بلوچستان کی ثقافت کی الگ الگ کہانیاں بیان کرتی تصویروں کے بارے میں آرٹ کے قدر دانوں کا کہنا تھا کہ فن پارے بلوچستان کی تاریخ کے عکاس ہیں۔

 کراچی: آرٹ گیلری میں آرٹسٹ اکرم دوست بلوچ کے فن پاروں کی نمائش۔ تصویر بذریعہ مصنف
کراچی: آرٹ گیلری میں آرٹسٹ اکرم دوست بلوچ کے فن پاروں کی نمائش۔ تصویر بذریعہ مصنف

آرٹسٹ اکرم بلوچ نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جو دیکھا اسے تصاویر میں بیان کردیا۔

انھوں نے فن پاروں کی تعریف کرنے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں مزید فوکس ہوکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 کراچی: آرٹ گیلری میں آرٹسٹ اکرم دوست بلوچ کے فن پاروں کی نمائش۔ تصویر بذریعہ مصنف
کراچی: آرٹ گیلری میں آرٹسٹ اکرم دوست بلوچ کے فن پاروں کی نمائش۔ تصویر بذریعہ مصنف

شرکا نے ناصرف فن پاروں کو پسند کیا بلکہ مستقبل میں بھی ایسی نمائش کے انعقاد پر زور دیا۔

Artist

artwork

Artist Akram Dost Baloch