Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصف زرداری کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

سابق صدر نے شاہ چارلس کے جنم دن کے حوالے سے اظہار مسرت کا پیغام دیا
شائع 18 نومبر 2023 05:19pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

سابق صدر آصف زرداری کی کرا چی میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات ہوئی، اس دوران آصف زرداری نے شاہ چارلس کے جنم دن کے حوالے سے اظہار مسرت کا پیغام دیا۔

آصف علی زرداری نے ملاقات میں برطانوی وفد پر زور دیا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے برطانیہ مصالحتی کردار ادا کرے۔

سابق صدر کی جانب سے ڈیوڈ کیمرون کے وزیرخارجہ بننے پر بھی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔

آصف زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی۔

مزید پڑھیں

میری تجویز نہ ماننے سے پاکستان کو پانچ دس ارب ڈالر کا نقصان ہوا، آصف زرداری

پیپلزپارٹی کا ن لیگ مخالف اتحاد بنانے کا فیصلہ

اس اہم ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹرعاصم بھی موجود تھے ۔

Asif Ali Zardari

karachi

PPP

Asif Zardari

Pakistan People's Party (PPP)