لاہور: 5 روز میں کمر عمر ڈرائیورز کیخلاف 1060 مقدمات درج، لائسنس سینٹرز اتوار بھی کھلیں گے
لاہور ٹریفک پولیس کا کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
گزشتہ پانچ روز میں کم عمر ڈرائیونگ پر 1060 اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 210مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
سی ٹی ور لاہور مستنصر فیروز کے مطابق بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف پہلے روز ہی 210 مقدمات درج کیے گئے ہیں، کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹرسائیکل دینے والوں کےخلاف بھی مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ شہر میں 30 لائسنس دفاتر، 10 موبائل وینز اور تین سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جب کہ اتوار کو بھی شہر کے تمام لائسنس دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔
واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے بغیر لائسنس گاڑیاں اور بائیک چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پولیس، سی سی پی او لاہور اور تمام آر پی اوز کو ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
لاہور ٹریفک حادثہ: ملزم کی عمرکا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ، 1632 کم عمر ڈرائیورز کیخلاف مقدمات
ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق، کمسن ڈرائیور گرفتار
نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ کم عمر ڈرائیور ناصرف اپنے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی خطرہ ہیں۔
Comments are closed on this story.