Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر برقرار، پنجاب کے 10 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ

تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گے
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2023 10:45am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے باعث آج اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ العمل ہے۔

بڑھتے اسموگ اور ہوائی آلودگی کے باعث لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے گزشتہ روز اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 10 اضلاع میں ہفتے کو لاک ڈاؤن ہے جس میں لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آلودگی سے نجات کیلئے مہنگے ترین اسموگ ٹاورز غیرموثر کیوں؟

لاہور: اسموگ سے بچاؤ کیلئے 10 اضلاع میں نقل و حرکت محدود کرنے کا حکمنامہ جاری، 300 سے زائد ایف آئی آرز درج

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ان تمام 10 اضلاع میں میں آج نقل و حرکت محدود ہوگی جب کہ تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بازار، دکانیں، جم، سنیماگھر اور دفاتر 3 بجے کے بعد کھولے جاسکیں گے۔

اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں نافذ کیے گئے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر تاجر رہنما نعیم میر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اسموگ کے خاتمے کے لئے جامع حکمت عملی اپنائے۔

انہوں نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنائی جائے، البتہ لاہور میں آج دوپہر 3 بجے کے بعد کاروبار کھلے گا، دکانیں بند کرنے سے اسموگ تھم نہیں سکتی۔

smog

smog emergency

lahore smog condition

punjab smog