Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

امید، روشنی، چراغاں اورفتح کی علامت کا تہوار دیوالی

کراچی میں ہندو برادری دیوالی کاتہوار منارہی ہے
شائع 18 نومبر 2023 01:11am

دنیا بھرکی طرح کراچی میں بھی ہندو برادری دیوالی کاتہوار منارہی ہے، کراچی میں آتش بازی، بھنگڑے اور موسیقی کےساتھ خوشیوں کا تہوار منایاگیا۔

پیٹرن ان چیف پاکستان ہندو کونسل، چیئرمین ٹاسک فورس گندھاراٹوارزم رمیش کمار نے اپنے گھر پر ہندوبرادری کا قدیم تہوار دیوالی کی پُر رونق تقریب رکھی جہاں بھنگڑاہوا اور موسیقی نے رنگ جمایا۔

اس موقع پر رمیش کمارنے کہا کہ دیوالی روشنی اور بدی پر نیکی کی فوقیت کا تہوار ہے، پاکستان میں سب کومذہبی آذادی حاصل ہے اس طرح کی تقاریب مذہبی ہم آہنگی کاپیغام دیتی ہیں۔

بین الاقوامی طور پرپیغام جارہاہے کہ پاکستان میں سب کو مذہبی آزادی حاصل ہے کیونکہ ایک دوسرے کی خوشی میں شامل ہونے سے لطف آتا ہے یہاں صرف ہندوکمیونٹی نہیں علماء سکھ عیسائی برادری بھی موجود ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کےچھوٹے بڑے شہروں میں لوگ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شامل ہے، دعاکرتے ہیں کہ ہمارا ملک سرسبزاور آباد رہے

تقریب میں آئے شرکا نے دیوالی کے موقع پر محبت بھرے پیغام کے ساتھ سب کو مبارکباد بھی دی

تقریب میں سماجی وسیاسی شخصیات اور کاروباری برادری سمیت انڈونیشیا اور امریکی قونصل خانے کے نمائندگان نے بھی شرکت کرکےمحفل کورونق بخشی۔

دیوالی کی تاریخ بے حد قدیم ہے اورہندو مت کے قدیم پرانوں میں اس کا ذکر ’روشنی کی اندھیرے پر فتح کے دن‘ کے طور پر کیا جاتا ہے۔

دیوالی ہندوؤں کا اہم تہوار ہی نہیں بلکہ اہم رسم یا رواج بھی ہے دیوالی کی تقریبات کئی روز جاری رہتی ہیں ۔

Diwali

hindu community