Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان مطلوب دہشت گردوں کو پاکستان کےحوالے کرے، وزیراطلاعات بلوچستان

خانہ جنگی ختم ہوگئی تمام افغان باشندوں کو واپس جانا ہوگا، جان اچکزئی
شائع 17 نومبر 2023 03:15pm
فوٹو ـــ اے پی پی
فوٹو ـــ اے پی پی

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، دہشت گرد پاکستان کی سیکیورٹی کیلئے خطرہ بن چکے ہیں، اور ان متعلق پاکستان دفترخارجہ افغانستان کو آگاہ کرچکا ہے، افغان حکومت مطلوب دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالےکرے۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ جنوری تک تمام غیرقانونی تارکین وطن کو بھیجناچاہتے ہیں، افغانستان میں خانہ جنگی ختم ہوچکی ہے، تمام افغان باشندوں کو واپس جانا ہوگا، افغانستان افغان مہاجرین کی باعزت آبادکاری یقینی بنائے۔

نگران وزیراطلاعات نے کہا کہ ہمارے بھائی چارے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا تھا، سہولت کاری کسی بھی شکل میں برداشت نہیں کی جائے گی۔

afghanistan

Illegal Afghan Residents

Jan Achakzai

Afghan Refugees Returning