Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

سیف الملوک جانے والے سیاحوں کیلئے جھیل روڈ سے برف ہٹانے کا کام شروع

سیاح جھیل سیف الملوک پر برفباری سے لطف اندوز ہوسکیں گے، ڈی جی کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی
شائع 17 نومبر 2023 10:02am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

سیاحوں کی رسائی کے لئے جھیل روڈ سے برف ہٹانا شروع کردی گئی، برف ہٹ جانے سے سیاح جھیل سیف الملوک پر برفباری سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

وادی کاغان کے علاقے میں حالیہ برفباری کے باعث جھیل روڈ ناران بند ہوگیا تھا جس کے بعد سیاحوں کی رسائی کے لئے جھیل روڈ سے برف ہٹانا شروع کردی گئی۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے بھاری مشینری لگا کر برف ہٹانا شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رواں سال کتنے سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا دورہ کیا، رپورٹ جاری

چار بہنوں نے مل کر ایسا گاؤں تعمیر کیا جو سب کو حیران کردے

ڈی جی اتھارٹی محمد طارق خان کے مطابق برف ہٹ جانے سے سیاح جھیل سیف الملوک پر برفباری سے لطف اندوز ہوسکیں گے اور خوبصورت مقامات تک سیاحوں کی رسائی ہمارا اولین مقصد ہے۔

KPK

snowfall

tourists

Saif ul Maluk