Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اگر عوام نے فیصلہ نہیں کرنا تو الیکشن کی کیا ضرورت ہے، اسد قیصر
شائع 16 نومبر 2023 04:37pm

مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت پیشی پر ان کا کہنا تھا کہ اگرعوام نے فیصلہ نہیں کرنا تو الیکشن کی کیا ضرورت ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو چند روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے۔

اسد قیصر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ محمد خلیل خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اینٹی کرپشن نے انے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تاہم عدالت نے اسد قیصر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں جس وہ ڈرتے اور پیچھے ہٹنے والے نہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ اختیار والوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ صاف و شفاف انتخابات چاہتے ہیں تو سب کو لیول پلائنگ فیلڈ چاہئے، اس بار الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن پلس ہے، جس کے نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔

سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے خود کو وزیر اعظم قرار دیا ہے اور اگر وہ وزیراعظم بنتے ہیں تو اسے تسلیم کون کرے گا، اگر عوام نے فیصلہ نہیں کرنا تو الیکشن کی کیا ضرورت ہے۔

pti

Asad Qaiser

PTI Leaders arrested