Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی: پشاور میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے سمیت 23 ملزمان پر فرد جرم عائد

تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2023 05:08pm
سابق ایم این اے ساجد مہمند۔ فوٹو:فائل
سابق ایم این اے ساجد مہمند۔ فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث سابق ایم این اے ساجد مہمند سمیت تمام 23 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کےواقعات میں ملوث23 ملزمان کی مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت اے ٹی سی جج جہانزیب شنواری نے کی۔

واقعات میں نامزد تمام 23 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کرادیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے نو مئی کو ضلع مہمند میں مین غلنئی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا تھا، اور سیکیورٹی فورسز اور دیگر قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کیں، ملزمان کے خلاف تھانہ غلنئی میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے سابق ایم این اے ساجد مہمند سمیت تمام 23 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان بھی طلب کرلیے اور کیس کی مزید سماعت چار دسمبر تک ملتوی کردی۔

pti

PTI Leaders arrested

9 May