Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری

اجلاس میں آرمی چیف سمیت چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء شریک
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2023 11:07am

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں قطر سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری سے متعلق بریف کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس کی صدارت نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کررہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سرمایہ کاری کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سول اور عسکری قیادت شریک ہے، جب کہ ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی ممبران، تمام وزرائے اعلی اور وفاقی وزراء بھی اجلاس کا حصہ ہیں۔

اجلاس میں ملکی معاشی و اقتصادی اور ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق ترقیاتی امور پر غور کیا جارہا ہے۔

اجلاس کوغیرملکی سرمایہ کاری میں پیشرفت پربریف کیا جائے گا، قطر، سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ ہوگی، کا جائزہ لیا جائے گا، اور اسمگلنگ کی روک تھام سمیت اہم امور زیرغور آئیں گے۔

Special Investment Facilitation Council

anwar ul haq kakar

National Apex Committee meeting