Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ڈکیتی کے بعد موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں 2 ڈکیت ہیں اور 2 آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے کے ماہر ہیں، پولیس
شائع 14 نومبر 2023 08:51pm
علامتی تصویر/ فائل
علامتی تصویر/ فائل

کراچی کی علاقے ایم اے جناح روڈ پر ایس آئی یو پولیس نے کارروائی کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق ملزمان موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے کے ماہر ہیں۔

ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں دو ڈکیت شامل ہیں جبکہ دو ساتھی آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے میں ماہر ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے دو سو سات موبائل فونز،اٹھارہ ٹیبلٹس، پانچ لیپ ٹاپ اور اٹھارہ مختلف جدید آلات بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی : دکان پر ڈکیتی کرنے والا ڈاکو مالک کی فائرنگ سے ہلاک، ایک فرار

کراچی پورٹ : ٹرکوں پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گندم چوری کیےجانے کا انکشاف

لاہور: ڈرم میں سے خاتون سمیت دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

ملزمان چوری اور چھیننے گئے موبائل فونز کا آئی ایم ای آئی ایک گھنٹے میں تبدیل کرتے اور پھر ان موبائل فونز کو بازاروں میں سستے داموں میں فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes