Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : دکان پر ڈکیتی کرنے والا ڈاکو مالک کی فائرنگ سے ہلاک، ایک فرار

فائرنگ سے ہلاک ڈاکو سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور چھینے ہوئے پیسے برآمد
شائع 14 نومبر 2023 06:20pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں بہادرآباد چار مینار کے قریب شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

بہادر آباد چار مینار کے قریب 2 ملزمان نے کمپیوٹر کی دکان پر لوٹ مار کی اور واردات کے بعد دکان سے باہر نکلنے کیلئے بھاگے۔

اسی دوران دکان کے مالک نے فائرنگ کردی جسے ایک ڈاکو ہلاک ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

دکان مالک کی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور چھینے ہوئے پیسے برآمد کرلیے گئے۔

karachi

Karachi Police

Street Crimes