Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی پورٹ : ٹرکوں پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گندم چوری کیےجانے کا انکشاف

گندم سے بھرا ٹرک پورٹ سے باہر لے جایا گیا لیکن بلٹی نمبر اور وزن کی پرچی نہ ہونے پر پکڑا گیا
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2023 05:44pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی پورٹ پر امپورٹ کی گئی گندم چوری کرنے کی انوکھی واردات ہوئی، ٹرکوں پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گندم چوری کی گئی تاہم ٹرک کو پورٹ سے باہر نکلنے کے بعد پکڑ لیا گیا۔

کراچی پورٹ سے ٹرک کے آگے ایک نمبر اور پیچھے دوسرا نمبر لگا کر گندم چوری کی کوشش کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ چور گندم سے بھرا ٹرک پورٹ سے باہر لے آئے تاہم ڈرائیور کے پاس بلٹی نمبر اور وزن کی پرچی موجود نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں :

آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض دینے سے پہلے دوست ممالک سے براہ راست یقین دہانی مانگ لی

سیگریٹ کی اسمگلنگ کا حجم بڑھنے لگا، خزانے کو 310 ارب روپے نقصان کا خدشہ

محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کا سرکاری ریٹ مقرر کردیا

اس حوالے سے حکام نے مزید بتایا کہ ٹرک کو پورٹ سے باہر نکلتے ہی شک کی بنیاد پر روکا گیا، امپورٹر نے گندم کا ٹرک پکڑ کر پورٹ حکام کے حوالےکردیا۔ واقعہ 21 اکتوبر کو پیش آیا تھا، واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

economic crisis

karachi port

businessmen