Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسموگ پر اجلاس طلب، گھر سے کام، سائیکل لین اور گاڑیوں پر پابندی کی تجاویز

ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کا حکم، سائیکلیٹس کو خصوصی ڈسکاؤنٹ ملے گا
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2023 05:43pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ تمام فوڈ ہاؤسز سائیکل کلچر کو فروغ کیلئے سائیکلسٹ گاہکوں کو خصوصی ڈسکاوںٹ آفر کریں گے۔

اسموگ کی شدت میں اضافے پر محسن نقوی نے اسموگ کے حوالے سے کل اجلاس طلب کرلیا جس میں اسموگ کے تدارک کے لئے حوالے سے سخت فیصلے کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسموگ کے پیش نظر اسکول اور مارکیٹس ہفتے میں 2 روز بند کرنے کی تجویز زیر غور آئے گی جب کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ گاڑی کی آمدو رفت کم کرنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

محسن نقوی نے ڈی سیز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی زیر پالیسی پر عمل کروایا جائے اور ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

لاہور اسموگ: سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مزید 37 دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں پکڑی گئیں

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرائمری اسکول میں ماسک کو یقینی بنایا جائے جب کہ اقدامات پر عملدرآمد نہ کروانے افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

انسداد اسموگ اور صحت مندانہ سرگرمیاں

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں انسداد اسموگ اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ استنبول چوک تا کینال دونوں اطراف میں گرین سائیکل لین تیار کرکے مارکنگ مکمل کرلی گئی۔ گلبرگ ایم ایم عالم روڈ، نور جہاں تا لبرٹی سائیکل لوپ کی گرین لین بھی تیار ہے۔ پی آئی ٹی بی کی سائیکل کلچر فروغ کیلئے ایپ کی ورکنگ تیار ہے۔

اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں ماحول دوست اقدامات کو پروان چڑھا رہے ہیں، ہفتہ وار سائیکلنگ کی سرگرمیاں جاری ہیں، شہری اور فیمیلیز حصہ لیں، سائیکلسٹ کی سیفٹی و سکیورٹی یقینی بنائیں۔

انھوں نے کہا کہ تمام فوڈ ہاؤسز سائیکل کلچر فروغ کیلئے سائیکلسٹ گاہکوں کو خصوصی ڈسکاوںٹ آفر کریں گے، تیار سائیکل لینز ایریا کے فوڈ چینز سے ڈسکاونٹ آفر ہوگی۔

smog

smog emergency

mohsin naqvi

lahore smog condition

punjab smog