Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ صحت اوکاڑہ کی غفلت، مبینہ طور پر مضر دوا اسپتالوں کو سپلائی، صوبائی وزیر صحت کا نوٹس

آج نیوز سے خبر کا پتا لگا، واقعہ پر ایکشن لے رہا ہوں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے رپورٹ لی جائے گی، جاوید اکرم
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2023 11:48pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

محکمہ صحت اوکاڑہ کی مبینہ غفلت سامنے آگئی، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے فیل شدہ دوا اسپتالوں کو سپلائی کرد گئی۔ آج نیوز کی خبر پر نگراں وزیر صحت پنجاب پروفیسر جاوید اکرم نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آج نیوز کے ذریعے اس خبر کا پتا لگا، واقعہ پر ایکشن لے رہا ہوں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے رپورٹ لی جائے گی۔ محکمہ صحت نے 4 افسران اور ملازمین کو معطل کردیا ہے۔

آج نیوز کے نمائندے کے مطابق ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے فیل شدہ ادویات واپس منگوانے کے لیے اسپتالوں کو لیٹر جاری کردیا گیا۔

ادویات کی مد میں نوے لاکھ روپے کی رقم کمپنی کو ادا کی گئی تھی، اینٹی کرپشن نے بھی معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے۔

نگراں وزیر صحت پنجاب پروفیسر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ غیرمعیاری ادویات سے پہلے بھی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، اس واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

انھوں نے کہا کہ دوا لوگوں کیلئے مضر ہوسکتی ہے، اس کو مارکیٹ سے اٹھانا ضروری تھا، دوا سے متعلق اخباروں میں اشتہار بھی آجائے گا۔

5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی

پروفیسر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ فیکٹری کےخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے، ڈرگ لاء کےتحت فیکٹری مالکان کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل تحقیقات کیلئے اوکاڑہ روانہ ہوگئے، سی او او چیف فارماسسٹ کو معطل کردیا ہے، انکوائری رپورٹ کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ تکنیکی سطح کے مذاکرات میں پاکستان مالیاتی ادارے سے اقتصادی ڈیٹا شیئر کر چکا ہے۔

پاکستان نے بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا، پرائمری بجٹ سر پلس کے مقررہ اہداف حاصل کئے حکومتی گارنٹیز میں کمی کی، نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری سمیت اہم اہداف حاصل کرنے سے متعلق بھی آگاہ کر دیا ہے۔

جائزے کی کامیابی پر پاکستان کو تقریباً 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط ملے گی، 3 ارب ڈالر کے قلیل المدتی پروگرام کی پہلی قسط کی مد میں پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملے تھے۔

آج نیوز کی خبر پر نوٹس کے بعد افسران معطل

اوکاڑہ میں غیر معیاری ادویات کی فراہمی کے معاملے پر محکمہ صحت نے آج نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے 4 افسران اور ملازمین کو معطل کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سابق سی سی او اوکاڑہ ڈاکٹر مہر اختر حسین کو معطل کردیا گیا، فارماسسٹ حافظ دانیال علی، چیف ٹیکنیشن شاہ نواز، اور اسٹور کیپر محمد اظہر بھی معطل کردیے گئے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ معاملہ کے لئے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ،ڈائریکٹر فارمیسی اورڈپٹی ڈرگ کنٹرولر انکوائری کریں گے، انکوائری کمیٹی ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔ انکوائری کمیٹی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کرے گی۔

صحت

children health

Caretaker Health Minister