Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: اورنگی میں فائرنگ سے مولانا رحیم اللہ طارق قتل، پولیس کو ٹارگٹ کلنگ کا شبہ

مقتول کو دو سے تین گولیاں مختلف حصوں پر ماری گئیں، پولیس
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2023 12:02am
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

کراچی کے علاقے اورنگی میں فائرنگ کرکے مولانا رحیم اللہ طارق کو قتل کردیا گیا، پولیس کو ٹارگٹ کلنگ کا شبہ ہے۔

فائرنگ کا واقعہ اورنگی پاکستان بازار کے علاقے میں شادی ہال کے باہر پیش آیا۔

ریسکیو ورکرز کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 35 سالہ شخص جاں بحق ہوا۔

ابتدائی طور پر پولیس نے بتایا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی میں فائرنگ سے اسپیشل برانچ کا اہلکارجاں بحق ہوگیا

کراچی: فائرنگ سے زخمی لڑکی دم توڑ گئی، موت سے قبل لڑکی نے ویڈیو بنائی

بھکر: سفاک بیٹے نے ماں، بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو دو سے تین گولیاں مختلف حصوں پر ماری گئی ہیں۔

عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں مقتول رحیم اللہ کے سسر کا کہنا تھا کہ رحیم اللہ علاقے کی مسجد کے موذن تھے، فائرنگ کے واقعے کے وقت وہ نعت خوانی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ مقتول کا 6 ماہ کا بیٹا ہے، اور اس کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔

karachi

Target Killing

Karachi Police

Karachi Street Crimes