Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پاکستان مسلم لیگ (ق ) کسی جماعت میں ضم نہیں ہو رہی‘

مسلم لیگ ن کے ساتھ کچھ حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی، چوہدری شافع حسین
شائع 12 نومبر 2023 06:26pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ق ) کے رہنما چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کسی جماعت میں ضم نہیں ہو رہی۔

چوہدری شافع حسین نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کچھ حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) اپنی انفرادی حیثیت برقرا رکھے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار انشاء اللہ ٹریکٹر کے نشان پر میدان میں اتریں گے۔

PMLQ

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024