Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

خیبر پختونخوا میں ٹرینی میڈیکل افیسرز کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

میڈیکل آفیسر کی تنخواہوں میں 2017 سے اضافہ نہیں ہوا تھا۔
اپ ڈیٹ 10 نومبر 2023 10:28pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے ٹرینی میڈیکل افیسرز کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی، میڈیکل آفیسر کی تنخواہوں میں 2017 سے اضافہ نہیں ہوا تھا۔

خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس کے بعد وزیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ٹرینی میڈیکل آفیسرز کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے، ٹرینی میڈیکل آفیسر کی تنخواہوں میں 2017 سے اضافہ نہیں ہوا تھا۔

نگران صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صوبے میں خناق کے 269 کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں، خناق سے جو 17 اموات ہوئیں ہیں ان میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے، خناق سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے میں والدین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں،متاثرہ مریضوں کے بہتر علاج معالجے کے لئے اسپتالوں کو احکامات جاری کردئیے گئے، تاہم حفاظتی ٹیکہ جات بچوں کو لگانا ناگزیر ہے۔

صحت

KPK