Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور سے کراچی جانے والی کار سے اسلحے کی کھیپ برآمد، 2 ملزمان گرفتار

خیرپور پولیس نے ببرلو کےقریب قومی شاہراہ پر ناکہ لگا کر ملزمان کو پکڑا
شائع 10 نومبر 2023 05:32pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیرپور پولیس نے قومی شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے کراچی جانے والی کار سے 25 پستول، 5 کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے ببرلو تھانے پر ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ بعض ملزمان ایک کار میں لاہور سے غیر قانونی اسلحہ کی کھیپ لیکر کراچی جارہے ہیں جس پر ببرلو پولیس کو ناکہ بندی کرنے کا حکم دیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس فورس نے ببرلو کے قریب قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کرکے مشتبہ کار کو روکا اور کار سے 5 کلا شنکوف، 25 پستول، 4 ہزار ایس ایم جی ائفل کی گولیاں اور59 میگزین برآمد کرلیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس نے کار میں سوار رحیم یار خان کے رہائشی محمد واجد لوہار اور نوشہرہ کے رہائشی افرات شاھ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس فورس کے اہلکاروں کو کامیاب کارروائی پر شاباس اور گڈ سرٹیفیکٹ دئیے گئے جبکہ ان کو انعام دینے کی بھی سفارش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان لاہور سے غیر قانونی اسلحہ کس مقصد کے تحت کراچی اسمگل کررہے تھے اس سلسلے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

ڈکیتی کیلئے وردی میں جیولر کے گھر گھسنے والا اہلکار زخمی

اسلام آباد سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو غیر ملکی ڈاکو گرفتار

ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے کہا کہ ہم نے عزم کر رکھا ہے کہ غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن جاری ہے، جو تمام گروہوں کا خاتمہ کرنے تک جاری رکھا جائے گا۔

Sindh Police

Kidnapping for Ransom

Street Crimes

Dacoits

Pakistan Law and order situation