Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں خاتون کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، پولیس

شاہزیب کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ ایک بیٹے کا باپ تھا
شائع 10 نومبر 2023 03:39pm
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

صفورہ چورنگی کے قریب سے ملنے والی لاش کی شناخت شاہزیب کے نام سے ہوئی جو حیدرآباد کا رہائشی اور ایک بچے کا باپ ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں خاتون سمیت کئی افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی تھی، جبکہ لاش کے قریب سے گاڑی بھی ملی، تاہم قتل کی وجہ اور لاش کی شناخت نہ ہوسکی۔

ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک کے مطابق صفورہ چورنگی کے قریب سے گزشتہ شب ملنے والی لاش کو 27 سالہ شاہزیب کے نام سے شناخت کر لیا گیا ہے، اور مقتول کے والد نے بتایا ہے کہ ان کا بیٹا آن لائن ٹیکسی چلاتا تھا اور وہ ان سے مسلسل رابطے میں تھا۔

ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک کے مطابق شاہزیب کے قتل میں خاتون سمیت کئی افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، مقتول شاہزیب کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ ایک بیٹے کا باپ تھا۔

شاہزیب کے قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف سچل پولیس نے درج کر لیا ہے۔ اور پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوئوں سے تفتیش شروع کر دی ہے، جب کہ ورثاء مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے بعد حیدرآباد لے کر روانہ ہوگئے۔

karachi

Karachi Police

karachi killing