Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان میں دوسری ملاقات طے ہوگئی

لیگی رہنماؤں کا وفد نوازشریف کا پیغام ایم کیوایم اور فنکشنل لیگ کے رہنماؤں کو پہنچائے گا
شائع 09 نومبر 2023 11:17pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان میں دوسری ملاقات طے ہوگئی۔

مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطح کا وفد ہفتے کے روز کراچی پہنچے گا، کراچی میں ن لیگ کا وفد ایم کیوایم اور فنکشنل لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماؤں کا پارٹی قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کا پیغام ایم کیوایم اور فنکشنل لیگ کے رہنماؤں کو پہنچائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وفد دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے عام انتخابات 2024 ملکر لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کا آصف زرداری سے رابطہ، پی ٹی آئی کی طرف بھی ہاتھ بڑھانے کا فیصلہ

مہنگائی، بیروزگاری، دہشت گردی ختم کرینگے، نواز شریف، چار سال بعد باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز

بلاول بھٹو کی بلوچستان کے رہنماؤں اور کارکنان کو انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت

سیاسی بیٹھک میں ن لیگ کی جانب سے نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثناء جبکہ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور مصطفی کمال سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

MQM Pakistan

Pakistan Politics

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024