Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی جیل سے 80 بھارتی ماہی گیر رہا، وطن واپسی کیلئے واہگہ بارڈر روانہ

ماہی گیروں کے سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن اٹھا رہی ہے، ترجمان ایدھی
شائع 09 نومبر 2023 03:00pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں کراچی کی ملیر جیل میں قید 80 بھارتی ماہی گیروں کو بھی رہا کردیا گیا۔

ماہی گیروں کو سخت سیکیورٹی میں کینٹ اسٹیشن پہنچا کر علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور واہگہ بارڈر کے لئے روانہ کردیا گیا جہاں سے وہ واپس بھارت جا سکیں گے۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ماہی گیروں کے سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن اٹھا رہی ہے، ماہی گیروں کو رقم، کپڑے اور ضروری سامان بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف کارروائی، چینی، بنگالی اور بھارتی بھی ملک بدر

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کی تاریخ میں 6 ماہ توسیع کا فیصلہ

جیل سے رہائی کے بعد بھارتی ماہی گیر کا کہنا تھا کہ کافی خوش ہیں سالوں بعد وطن واپس جا رہے ہیں، گھر والے اور بچے یاد آتے ہیں جب کہ پاکستان میں ہمارے ساتھ کافی اچھا سلوک کیا گیا۔

indian fisher men

malir jail karachi