Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

وائرس افغانستان میں وائی بی تھری اے وائرس کلسٹر سے تعلق رکھتا ہے، وزیر صحت
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2023 04:40pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

ملک کے 6 ضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وائرس افغانستان میں وائی بی تھری اےوائرس کلسٹر سے تعلق رکھتا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان کے 6 اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ کراچی سے 4، چمن سے 2 جبکہ پشاو، کوہاٹ اور نوشہرہ سے ایک ایک نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کے مطابق وائرس افغانستان میں وائی بی تھری اے وائرس کلسٹرسے تعلق رکھتا ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے، وائرس کی موجودگی سے ہربچے کو خطرہ ہے، صرف ویکسین ہی بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

Polio

Polio Virus

polio case

Polio Vaccination Campaign