Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی دور حکومت میں فرح گوگی کے اثاثوں میں 4 ارب 52 کروڑ روپے اضافے کا انکشاف

فرح گوگی2020 میں 950 ملین روپے کے اثاثوں کو خود تسلیم کرتی ہیں
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2023 03:30pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے اثاثوں میں صرف 3 سال کے دوران 4 ارب 52 کروڑ روپے کے اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

تحریک انصاف کے تین سالہ دور حکومت کے دوران کرپشن کی ایک اور کہانی سامنے آگئی ہے، اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی فرںٹ پرسن بھی کہا جاتا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کے ظاہری اورغیر ظاہری اثاثوں میں2017 سے 2020 تک 4 ارب 52 روپے (4520 ملین ) کا اضافہ ہوا، اور وہ 2020 میں 950 ملین روپے کے اثاثوں کو خود بھی تسلیم کرتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فرح گوگی کے غیر ظاہری اثاثوں میں 15 ہزار 300 فیصد کا اضافہ ہوا، ان کے غیر ظاہری ملکیتی اثاثے3825 ملین روپے ہیں۔ جب کہ صرف تین سالوں میں ان کے ظاہری اثاثوں میں 420 فیصد کا اضافہ ہوا، وہ غوثیہ بلڈرز، البراق ہاؤسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ میں بھی حصہ دار ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2019 میں پراپرٹی ٹائیکون سے 190 ملین پاونڈز کے معاہدے میں بھی فرح گوگی نے 240 کنال کی زمین حاصل کی، اس رشوت کے عوض پی ٹی آئی کی حکومت نے 460 بلین روپے کے ہرجانے کے کیس کی پیروی سے اجتناب کیا۔

فرح گوگی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی معاونت سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے بھی بھرپورفائدہ اٹھایا، اور رشوت کے طور پرلیا گیا 489 ملین روپے سے زائد کا کالا دھن ریگولائز کروایا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی فرنٹ پرسن منی لانڈرنگ میں بھی ملوث رہیں، فرح گوگی، اس کے شوہراحسن جمیل گجر اور ان کے پارٹنرز کے ملک بھرمیں 102 بینک اکاونٹس سامنے آئے ہیں، جن کی کل مالیت ساڑھے 14 ارب روپے ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد فرح گوگی کے ملک سے فراربھی ایک سوچت سمجھے منصوبہ کا حصہ ہے۔

farha gogi

farhat shehzadi