Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے دنیا بھر کے سکھ یاتریوں کے لیے آن لائن بکنگ کا آغاز کردیا

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے "سکھ یاترابکنگ پورٹل"کاافتتاح کر دیا
شائع 09 نومبر 2023 10:30am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے“سکھ یاترابکنگ پورٹل“کاافتتاح کر دیا، جس کے ذریعے دنیا بھر سے سکھ یاتری آن لائن ہوٹل بکنگ کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ”سکھ یاترابکنگ پورٹل“ کا افتتاح کر دیا ہے، اب دنیا بھر سے سکھ یاتری پاکستان میں آن لائن ہوٹل بکنگ کی سہولت حاصل کرسکیں گے، اور آمدورفت کیلئے گاڑی کاانتخاب بھی کیا جا سکے گا۔

”سکھ یاترابکنگ پورٹل“سے سیکیورٹی سروسز ہائر کرنا ممکن ہو گا، اور ٹورز کے دوران سکھ یاتریوں کو وی آئی پی کا درجہ حاصل ہو گا۔

اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کی بھرپور مہمان نوازی کی جائے گی، یاتریوں کو پاکستان آنے پر کوئی دشواری نہیں ہوگی، پنجاب میں مذہبی ٹورازم کے فروغ کے لئے ٹورازم پولیس بھی قائم کی جائے گی۔

ممبر پربندھک کمیٹی ڈاکٹر ممبال سنگھ کا ”سکھ یاترابکنگ پورٹل“ کے قیام پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سکھ یاتری سال میں 4 مرتبہ پاکستان آتے ہیں، اب بہت آسانی ہوگی۔

ڈاکٹر ممبال سنگھ نے کہا کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتری یہاں کی محبتوں فراموش نہیں کر سکتے، پاکستان سے واپس جانے والے سکھ پاکستانیوں کے پیار کے گن گاتے ہوئے بے لوث سفارتکار بن جاتے ہیں۔