Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کی تاریخ میں 6 ماہ توسیع کا فیصلہ

پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 13 لاکھ سے زیادہ بنتی ہے، ذرائع
شائع 08 نومبر 2023 03:52pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نگران حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لئے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 6 ماہ توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے وزارت سیفرون کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی گئی، پی او آر میں توسیع کا اطلاق رجسٹرڈ افغان مہاجرین ان کے اہل خانہ پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ اور داخلہ نے پی او آر کی مدت بڑھانے کی سفارش کی تھی، پی او آر میں توسیع کا اطلاق یکم جولائی سے 31 دسمبر کے لئے ہوگا۔

پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 13 لاکھ سے زیادہ بنتی ہے جن کے کارڈ کی مدت30 جون کو ختم ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور: حکومت کا پی او آر کارڈز کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

افغان عبوری حکومت کے بعد پاکستان میں دہشتگردی 60 فیصد بڑھی، نگراں وزیراعظم

حال ہی میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ 20 لاکھ افراد بشمول افغان رجسٹرڈ کارڈز کے حامل افراد اور پناہ گزینوں کو پاکستان سے واپس نہیں بھیجا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ نگراں خیبر پختونخوا حکومت نے بھی گزشتہ دنوں پروف آف رجسٹریشن کارڈ ( پی او آر کارڈز) کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Afghan refugees

Afghan Refugees Returning

caretaker federal government