Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت اور اسٹیٹ بینک میں ہفتے کے چار دن بینک بند رکھنے پر اتفاق

محسن نقوی کی جمیل احمد سے 8 اضلاع میں ہفتے کے چار روز بینک بند رکھنے کی درخواست
شائع 08 نومبر 2023 02:53pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پنجاب حکومت اور مرکزی بینک میں اسموگ ایمرجنسی کے پیش نظر ہفتے میں چار روز بینک رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد کو ٹیلی فون کرکے اسموگ سے متعلق سنگینی حالات سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے جمیل احمد سے جمعرات، جمعہ اور ہفتے کو پنجاب کے 8 اضلاع میں بینک بند رکھنے کی درخواست کی، مرکزی بینک کے سربراہ نے نگراں وزیراعلیٰ کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

اب ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے میں اسموگ کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو بھی بینک بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں فصائی آلودگی اور دھند کے باعث دمے کے کیسز روزانہ اوسطاً 10ہزار تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

گزشتہ روز اسموگ کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر نگراں پنجاب حکومت نے لاہورسمیت چھ اضلاع کے تعلیمی اداروں و دفاتر میں جمعرات سے اتوار تک چھٹی جب کہ مارکیٹیں ہفتے اور اتوار کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

NBP

smog emergency

punjab care taker govt

lahore smog condition

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)