Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کالج پرنسپلز نے محکمہ تعلیم کا ٹرانسفر آڈر ماننے سے انکار کردیا

تبادلے کے احکامات نہ ماننے پر کالجز پرنسپلز کے خلاف کارروائی ہوگی، محکمہ تعلیم
شائع 07 نومبر 2023 12:57pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں کالج پرنسپلز نے ٹرانسفر آڈرز ماننے سے انکار کردیا ہے۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے متعدد سرکاری کالجز کے پرنسپلز کی جانب سے تبادلے کے احکامات نہ ماننے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق تبادلے کے احکامات نہ ماننے پر کالجز پرنسپلز کے خلاف کارروائی ہوگی، متعدد پرنسپلز کی چارج نہ چھوڑنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کی تمام جامعات میں بصارت سے محروم افراد کو فری تعلیم دینے کا اعلان

مراسلے میں کہا گیا کہ ایچ ای ڈی نے تین دن کے اندر اعلامیے پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردیں جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

KPK

Education Department

college