Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کے طویل القامت پاکستانی غلام شبیر جدہ میں انتقال کرگئے

غلام شبیر کو 2000 سے 2006 تک دنیا کا طویل القامت شخص ہونے کا اعزاز حاصل رہا
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2023 11:37pm
دنیا کے طویل القامت پاکستانی غلام شبیر جدہ میں انتقال کرگئے۔ تصویر بذریعہ مصنف
دنیا کے طویل القامت پاکستانی غلام شبیر جدہ میں انتقال کرگئے۔ تصویر بذریعہ مصنف

دنیا کے طویل القامت پاکستانی غلام شبیرجدہ میں انتقال کرگئے، غلام شبیر طویل مدت سے علیل تھے۔

العربیہ کے مطابق غلام شبیرکافی عرصے سے جدہ کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ انہوں نے 42 ملکوں کا دورہ کیا لیکن وہ سعودی عرب سے محبت کرتے تھے اور ان کا انتقال بھی وہیں ہوا۔

غلام شبیر کا قد7 فٹ 8 انچ تھا وہ 1980 میں لالیاں میں پیدا ہوئے۔

انھیں سن 2000 سے 2006 تک دنیا کا طویل القامت شخص ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔

غلام شبیر کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔

 دنیا کے طویل القامت پاکستانی غلام شبیر جدہ میں انتقال کرگئے۔ تصویر بذریعہ مصنف
دنیا کے طویل القامت پاکستانی غلام شبیر جدہ میں انتقال کرگئے۔ تصویر بذریعہ مصنف

خبار 24 کے مطابق غلام شبیر جب حیات تھے تو حرمین شریفین کی وجہ سے انہیں سعودی عرب میں سکون محسوس ہوتا تھا۔

غلام شبیر فٹبال کے شائقین میں سے ایک تھے۔ وہ سعودی لیگ کے میچ بڑی پابندی اور لگن سے دیکھتے تھے۔

 دنیا کے طویل القامت پاکستانی غلام شبیر جدہ میں انتقال کرگئے۔ فوٹو ــ اسکرین گریب/فیس بک ویڈیو
دنیا کے طویل القامت پاکستانی غلام شبیر جدہ میں انتقال کرگئے۔ فوٹو ــ اسکرین گریب/فیس بک ویڈیو

اخبار 24 نے طویل القامت غلام شبیر سے متعلق بتایا کہ ایک وقت تھا جب وہ روزانہ منرل واٹر کی چالیس بوتلیں پیتے تھے۔ جبکہ ناشتے میں دس انڈے اور چار روٹیاں کھاتے تھے اور دوپہر کے کھانے میں چار مرغیاں اور رات کے کھانے میں تین مرغیاں اور چاول نوش کرتے تھے۔

Saudi Arabia

Guinness World Record

Tallest man Ghulam Shabbir