Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

باب دوستی چمن: کوئٹہ سے گرفتار غیر قانونی مقیم غیر ملکی ہولڈنگ کیمپ پہنچا دیے گئے

باب دوستی پر اب تک 61 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں، ڈی سی چمن
شائع 06 نومبر 2023 11:51am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی سے اب تک 61 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں، اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے، جب کہ کوئٹہ سے گرفتار ہونے والے تمام غیرملکی تارکین وطن کو ملک بدرکرنے کے لئے چمن ہولڈنگ کیمپ پہنچا دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر چمن راجان اطہر عباس کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی کے ذریعے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 61 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔

راجا اطہر عباس نے بتایا کہ صوبے بھر میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن بھی جاری ہے، اور اب تک کوئٹہ سے 620 افراد، سٹی ڈویژن سے 116، قائد آباد ڈویژن سے 62، صدر ڈویژن سے 323 اور سریاب ڈویژن سے 119 تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جب کہ کوئٹہ سے گرفتار ہونے والے تمام غیرملکی تارکین وطن کو ملک بدرکرنے کے لئے چمن ہولڈنگ کیمپ پہنچا دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گزشتہ روز باب دوستی سے 477 خاندانوں کے 5246 افراد کو افغانستان بھیجا گیا، واپس جانے والوں میں 1717مرد، 1367خواتین اور 2162 بچے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پشاور: ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغان شہری واپس جاچکے

ڈی سی راجا اطہر عباس کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد باب دوستی روزانہ کی بنیاد پر رات 12 بجے تک غیرملکیوں کو ملک بدری کے لئے کھلا رہتا ہے۔

Illegal Afghan Residents

Afghan Refugees Returning