Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی شہر کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی

گلشن حدید میں مین لائن پھٹنے سے لاکھوں گیلن پانی سڑک پر آگیا
شائع 05 نومبر 2023 05:10pm
کراچی: گلشن حدید میں شہر کو پانی سپلائی کرنے والی  لائن پھٹ گئی۔ تصویر بذریعہ مصنف
کراچی: گلشن حدید میں شہر کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی۔ تصویر بذریعہ مصنف

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں شہر کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی، مین لائن پھٹنے سے لاکھوں گیلن پانی سڑک پرآگیا۔

ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق اسٹیل ٹاؤن میں پھٹنے والی لائن 54 انچ کی ہے، عملہ لائن کی مرمت کے لیے موقع پر پہنچ گیا ہے، لائن پھٹنے سے قائد اعظم پارک بھی زیر آب آگیا۔

چھٹی کے روز فیملیز نے تفریح گاہ کا رخ کیا تھا لیکن پانی کے اخراج کے باعث انتظامیہ نے پارک خالی کروالیا۔

کراچی میں پانی کی قلت کے باعث شہری پہلے ہی مشکلات شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ لائن کی بروقت مرمت کرکے پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔

karachi

Karachi Water and Sewerage Board

Water line exploded