پاکستانی نژاد امریکی شہری نے کراچی میں پہلا آن لائن مقدمہ درج کرادیا
نیویارک سٹی امریکا میں رہائش پزیر پاکستانی شہری کامران علی نے کراچی میں گاڑی چوری کا آن لائن مقدمہ درج کروادیا۔
امریکی شہر نیویارک میں رہائش پذیر پاکستانی شہری کامران علی نے کراچی کے شاہراہ فیصل تھانے میں آن لائن مقدمہ درج کرادیا ہے۔
کامران علی کے مطابق کراچی کے شہری رضوان اشرف عرف جھولے لال نے گاڑی چرائی، اور جعلی سائن کرکے 65 ہزار روپے میں فروخت کردی، جب کہ ملزم نے 7 ہزار روپے کے جعلی دستاویزات بھی تیار کروائے۔
مدعی کامران علی کے مطابق گاڑی 20 اکتوبر کو گلشن جمال گھر کے باہر سے غائب ہوئی تو معاملے کا معلوم ہوا، ملزم رضوان اشرف عرف جھولے لال نے 29 اکتوبر کو واٹس ایپ پر گاڑی بیچنے سے متعلق بتایا۔
کامران علی نے بتایا کہ ملزم رضوان اشرف عرف جھولے لال دو مرتبہ منشیات کے مقدمات میں شاہراہ فیصل تھانے میں گرفتار ہوچکا ہے۔
دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ کامران نے آن لائن پولیس کو ایف آئی ار درج کرنے کی درخواست کی تھی، مقدمہ کامران کی مدعیت میں شاہراہ فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ یہ پہلا آن لائن مقدمہ ہے جو اوورسیز پاکستانی کی شکایت پر درج ہوا ہے۔
Comments are closed on this story.