Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی : تین نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ شہری کی مدعیت میں درج

ابتدائی تحقیقات میں بچوں کو لیبارٹری عملے کی جانب سے پھینکا گیا ہے، پولیس
شائع 05 نومبر 2023 03:32pm

نارتھ ناظم آباد میں واقع کچرا کنڈی سے تین نومولود کی لاشیں ملنے کا مقدمہ شہری کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، جس میں بچہ ضائع کرنےسمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں بچوں کو لیبارٹری عملے کی جانب سے پھینکا گیا ہے۔

گزشتہ روزکراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع کچرا کنڈی سے تین نومولود بچوں کی لاشیں ملی تھیں، واقعے کا مقدمہ شہری کی مدعیت میں شاہراہ نورجہاں تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ بچہ ضائع کرنے سمیت مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں شہری کا بیان ہے کہ کچراکنڈی کے قریب سے گزرا تو نظربوتلوں پر پڑی، اسقاط حمل شدہ بچے بوتل میں موجود تھے، نامعلوم افراد نے اپنا گناہ چھپانے کے لئےایسا کیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں بچوں کو لیبارٹری عملے کی جانب سے پھینکا گیا ہے، جس بوتل میں پھینکا گیا وہ بوتلیں کافی پرانی لگتی ہیں۔

پولیس کے مطابق اطراف کے مقامات سے سی سی ٹی وی حاصل کررہے ہیں، لاشیں کس نے پھینکی ہیں فوٹیج کی مدد سے تلاش کیا جائے گا، قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے نومولود وجود مکمل نہیں، تاہم معاملے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

تین بچوں کی لاشیں ملنے کا واقعہ

گزشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے کچرا کنڈی سے تین بچوں کے بوتلوں میں بند جنین ملے تھے جو بوتلوں میں بند کرکے پھینکے گئے تھے۔ واقعہ شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں پیش آیا۔

ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن شاہد کا کہنا تھا شہری کی جانب سے ہیلپ لائن پر بچوں کے بوتلوں میں بند جنین کی اطلاع دی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا خدارا ایسی حرکتیں نہ کی جائیں، کوئی بھی نوزائیدہ کو کچرا کنڈی ندی نالوں میں نہ پھینکے۔

Karachi Police

Newborn Baby