خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے لئے تیاریاں شروع
انتخابات میں ڈیوٹی دینے کے لیے 5 ہزار سے زیادہ خواتین اساتذہ کی لسٹ تیار
خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، اور الیکشن ڈیوٹی دینے کے لیے 5 ہزار سے زیادہ خواتین اساتذہ کی لسٹ تیار کرلی گئی ہے۔
خیبر پختون خوا کے محکمہ تعلیم نے انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے اور الیکشن کے اسٹاف کے لیے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات عنقریب منعقد کئے جائے گے، شہر کے چاروں ٹاؤنز کی اساتذہ کا لسٹ تیار ہے، اساتذہ کی فہرست میں آئی بی این اور ای میل ایڈریس شامل نہیں ہیں۔
مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ متعلقہ ایجوکیشن افسران لسٹ کی جانچ پڑتال کرکے مزید معلومات شامل کردیں، تصدیق شدہ فہرست محکمہ تعلیم کے دفتر کو دو دن میں ارسال کریں۔
kpk election
General Election
Election 2024
مقبول ترین
Comments are closed on this story.